سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 337 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 337 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 42 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔الیکشن کے بعد اب نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی بہت ہی کم ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 27 فیصد کمی کے بعد 208 ملین شیئرز تک محدود رہ گیا۔