سندھ اسمبلی نےزکوٰة وعشرترمیمی بل 2018ء کی متفقہ منظوری دیدی
سندھ اسمبلی کا اجلاس آج کراچی میں ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں پھر شروع ہوا ۔اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایوان نے سندھ کے زکوة وعشرترمیمی بل 2018ء کی متفقہ طورپر منظوری دی ۔اس سے پہلے وقفہ سوالات کے دوران سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تیمور تالپورنے ایوان کوبتایا کہ آئی بی اے اور دیگر اہم اداروں میں طلباء کیلئے آئی ٹی کی تربیت کا اہتمام کیاگیا ہے ۔بعد میں ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی ۔