عابدہ حسین نے اصغر خان کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس سے متعلق جمع کروائے گئے جواب میں عابدہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔ انیس سو نوے کے الیکشن میں پیسے لینے کاالزام غلط ہے۔ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں۔ واضح رہے کہ اصغرخان کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق پہلے ہی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراچکے ہیں جس میں انہوں نے پیسے لینے کی تردید کی ہے۔اصغرخان کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔