آئی جی واقعے سے متعلق رپورٹ مکمل ہوئی اچھی بات ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکے معاملے پر3درخواستیں دائرکی گئی ہیں، مجسٹریٹ کے ذریعے کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور قیادت سے مشاورت کرکے سندھ حکومت درخواست کافیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی واقعے سے متعلق رپورٹ مکمل ہوئی اچھی بات ہے، رپورٹ میں اعلان کردہ چیزوں کاخیرمقدم کرتے ہیں, انکوائری رپورٹ شیئرکی گئی جوخوش آئندہے ,رپورٹ کے ذریعے پیغام دیاگیاہے ملک میں قانون کی بالادستی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی واقعے پرسندھ حکومت کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور آئندہ 2سے3روزمیں ہماری انکوائری رپورٹ بھی آجائے گی۔مرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے پولیس کے معاملات میں مداخلت کی، سیاسی معاملات میں گورنر سندھ کا کام مداخلت کرنانہیں۔