پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اسٹیٹ بینک
پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اکتوبر 2018 سے دسمبر 2018 تک اسلامک بینکنگ میں دو سو ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال دوسری سہ ماہی میں اسلامک بینکنگ میں آٹھ عشاریہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ اسلامک بینکنگ کے ڈپازٹ 2 ہزار 658 ارب روپے رہے۔سال 2018 کے دوران اس ڈپازٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2018 کے اختتام پر اسلامک بینکنگ انڈسٹری کا بعد از ٹیکس 34 ارب روپے رہا۔اس کے علاوہ اسلامک بینکنگ کی شاخوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، گزشتہ سال نیٹ ورک میں 270 نئی برانچز کا اضافہ ہوا۔