قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
الیکشن 2018 کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں منتخب ہونے والے نئے اراکین سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ جس کے بعد آئندہ اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان میں ایک اور جمہوری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی، عام انتخابات 2018 کے بعد نئ منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کے اراکین کل منعقدہ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جن سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ اس اجلاس کی اہم بات پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آمد ہے۔ سابق صدر آصف زرداری بھی رکن اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، بختاوراورآصفہ بھٹو بھی تقریب حلف برداری دیکھنے قومی اسمبلی آئیں گی۔