افغانستان میں8بےگناہ پاکستانیوں کا قتل، دفتر خارجہ کی شدید مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان صوبے پکتیکا میں 8 پاکستانیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغان سرزمین پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کی متعدد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی-10 سیکٹر سے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں 13 نومبر کو ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی تھی۔