تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ شہباز شریف
سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرصدر مسلم لیگ نون شہباز شریف لیگی رہنماؤں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئےاحتساب عدالت پہنچے۔مسلم لیگ نون کے رہنما ؤں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہناتھا کہ نواز شریف اورمریم نواز کو عدالت نے کرپشن میں بری کیا ہے۔تین دفعہ وزیراعظم رہنےوالے شخص کوبکتربند گاڑی میں لایاگیا،جس میں دہشتگردوں کو لایاجاتاہے۔پھر بھی نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ صدرمسلم لیگ نون نے کہا کہ ابھی عدالت میں نواز شریف سے مل کرآئے ہیں،نواز شریف نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور پیغام دیا کہ پارلیمنٹ میں ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ہم پارلیمنٹ میں دھندلی زدہ الیکشنز کو بے نقاب کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے۔ آج ہم سب احتساب عدالت کے باہر نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔