پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شورع ہوگئی
پی ایس ایل تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی میں ہوگی۔ جس میں امریکی جیسن ڈیرولو، عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے اور عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل/جاز گروپ سچل آرکسٹراپرفارم کریگا۔ لاہورمیں20اور21مارچ کو شیڈول 2 پلے آف میچز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے۔ لاہور میں آن لائن بکنگ کرانے والے بعد ازاں ایک کوریئر کمپنی سے اپنے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ بچ جانے والے ٹکٹ کاؤنٹرز پر بھی فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔شائقین میں پی ایس ایل کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے نرخ 1000 سے6000 ہزار تک رکھے گئے ہیں۔