امریکا نےایک بارپھرپاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا:مارک ٹونر
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان پر دہشتگرد گرپوں کے خلاف کارروائی کا زور دیتا رہا ہے، ایک طرف امریکی ترجمان نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا اور ساتھ ہی ساتھ ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ پاکستان ملک میں موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے، ہم دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان ملک کے اندر موجود امن دشمنوں کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے، بھارتی صحافی کے متحدہ بانی سے متعلق سوال پر نائب امریکی ترجمان کا کہنا تھا یہ سوال برطانوی حکومت سے پوچھا جائے