خفیہ اطلاع پر بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار
شناخت ظاہر نا کرنے کی درخواست پر حسن ابدال میں بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کالر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے اطلاع دی کہ شوہر بیوی پر تشدد کر رہا ہے ۔کالر نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے کی آوازیں دور تک سنائی دے رہی ہیں ۔15 پر کال موصول ہوتے ہی کیس کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ٹرانسفر کیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوراً موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور شوہر کو پولیس سٹیشن لے گئی۔شوہر کے معافی مانگنے پر متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست کی۔خواتین ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔