سڑکوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
سڑکوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کیمروں کے ذریعے معمول کی مانیٹرنگ کررہے تھے۔سیف سٹی کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ میں ملزم کو خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا گیا۔ ملزم کو خاتون سے بات کرتے اور ان کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔ سیف سٹی آفیسر نے پروایکٹو اپروچ اپناتے ہوئے کیمروں کی بیک ٹریکنگ کی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزم ایک دوسری جگہ پر کار میں موجود خاتون کو فالو کرتے ہوئے پایا گیا۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا لیا۔سبزہ زار پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ مختلف مقامات پر راہگیر خواتین کو مسلسل ہراساں کرتا تھا۔ملزم کے خلاف خواتین کی جانب سے متعدد شکایات بھی درج تھیں۔خواتین سڑک،بس سٹاپ یا کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ سمجھیں تو 15 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں ۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ سے کال، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال کے ذریعے پولیس کی فوری مدد طلب کر سکتیں ہیں۔