اب ہمارا فوکس حماس کے قائدین کو ختم کرنے پر ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کی صلاحیتوں کو کافی حد تک ختم کر دیا ہے اور اب ان کا فوکس حماس کے قائدین کو ختم کرنے پر ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر 300 راکٹ فائر کئے گئے ، اسرائیلی افواج نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو بھی کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے اور اب ان کا فوکس حزب اللہ کی ان سٹرٹیجک صلاحیتوں پر ہے جو اسرائیل کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کو جنگی علاقے میں تبدیل کر دیا ہے اور اپنے ہتھیار اور شاحنات شہری آبادی کے اندر چھپا رکھی ہیں۔ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال ترجمان نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ہزاروں گھروں کو اپنی چھائونی بنا رکھا ہے جہاں شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج حالیہ حملوں کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ حزب اللہ کے قائدین کو کتنا نقصان پہنچا ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ان کا حتمی مقصد شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو ان کے گھروں میں بحفاظت واپس لانا ہے اور حزب اللہ کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کو ختم کرنا ہے۔