دوسرے ٹیسٹ:انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ,مہمان ٹیم کو 297 رنز کے ہدف
دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ مہمان ٹیم کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 11 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی دوسری اننگ کے آغاز میں لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔