وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے۔