ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 275200روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کے اضافے سے 235940روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2640ڈالر کی سطح پر آگئی۔