زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے. ماہرین فلکیات
زمین کو ایک نیا چاند ملنے والا ہے جو اتوار 29 ستمبر سے زمین کے مدار میں چکر لگانا شروع کر دے گا اسے پی ٹی فائیو 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے جو اتوار 29 ستمبر سے زمین کے مدار میں چکر لگانا شروع کر دے گا۔ یہ ہمارے زمین کے معمول کے چاند سے بہت چھوٹا ہوگا اس لیے اسے مِنی مون بھی قرار دیا گیا ہے جب کہ اس کا آفیشل نام ’’PT5-2024‘‘ دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ 29 ستمبر کو زمین کا مِنی مون بن جائے گا جو 57 دن تک زمین کے مدار میں چکر لگائے گا اور اس کے بعد 25 نومبر کو واپس سورج کے گرد مدار کی طرف واپس چلا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق زمین کا اپنا چاند تو چار ارب سال سے اس کے ساتھ موجود ہے، لیکن یہ منی مون صرف دو مہینے تک ہی زمین کے مدار میں چکر لگائے گا۔ محققین کا یہ خیال ہے کہ یہ سیارچہ یا خلائی چٹان ممکنہ طور پر چاند کا حصہ تھی اور جو اجرام فلکی زمین سے 28 لاکھ میل کے فاصلے پر ہو وہ منی مون کہلاتا ہے۔ اس سے قبل سیارچہ این ایکس ون 1981 اور پھر 2022 میں مختصر عرصے کے لیے ’منی مون‘ بنی تھیں۔ مِنی مون کیسے بنتے اور کہاں سے آتے ہیں؟ اسی حوالے سے سپارکو کے ڈویژنل ہیڈ ایسٹرانومی اینڈ ایسٹروفزکس غلام مصطفیٰ لغاری نے کہا کہ ایسے مِنی چاند مریخ اور مشتری کے درمیان جو بیلٹ ہے جو پندرہ سے 30 کروڑ کلومیٹر دور زمین سے ہے اگر زمین کے قریب آتے ہیں۔