اتحادی حکومت شہباز شریف کی سربراہی میں 5 سالہ دور حکومت میں ایشیاء کی سنہری معیشت والا ملک قرار پائے گا۔صدر مسلم لیگ ن مدینہ
مدینہ منورہ ( نمائندہ نوائے وقت ) اتحادی حکومت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں 5 سالہ دور حکومت میں ایشیاء کی سنہری معیشت والا ملک قرار پائے گا، صنعت و حرفت تجارت، تعلیم صحت زراعت،ائی ٹی سوفٹ وئیر ،توانائی اور ایکسپورٹ سیکڑ کے اہداف پورے کر یگا۔ جدید ٹیکنالوجی سے قدرتی وسائل کی دریافت اور بلیو اکانومی ڈیجٹلائزیشن دور سے مالا مال ملک ہوگا اور اسوقت تحریک انتشار سوشل میڈیا دھشت گرد پارٹی کے سیاسی جنازہ کو کوئی کندھا دینا والا بھی نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کیا اور مزید کہا اتحادی حکومت قانون سازی کہ لئے ائینی ترامیم بھی پاس کروائے گی اور حکومت کو ائینی ترمیم۔اور قانون سازی کہ لئے حائل رکاوٹیں حالیہ سپریم کورٹ سے فیصلہ سے ختم ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 63Aترمیم نظرثانی درخواست منظور کہ بعداب آئینی ترمیم کے لئے دوسری پارٹی کا ووٹ بھی شمار تصور ہوگا۔