حکومت نے قومی لائحہ عمل پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے، شہریار آفریدی
امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی لائحہ عمل پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہر شہری کی جان' مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی نہ کرسکے۔