وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔
وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ سردار سرفراز ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی نے کہا کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائے گی، ان کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔