وزیراعظم نے اشتہاری مہم میں اپنی تصویر کی اشاعت پرپابندی لگادی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اشتہاری مہم میں اپنی تصویر کی اشاعت پر پابندی لگادی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے تشہیری مہم میں اپنی تصویر کی اشاعت پر پابندی لگادی۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کو اشتہارات پر وزیراعظم کی تصویر نہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کے احکامات سے متعلق تمام وفاقی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیاہے۔