لاہور: ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، شہری جاں بحق
قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ جوڑے پل کے قریب رات گئے پیش آیا پولیس کے مطابق احسان اقبال نامی نوجوان برگر شاپ پر موجود تھا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ، گولیاں لگنے سے احسان اقبال شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا پولیس نے احسان کی میت کو مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا،ارد گرد کی دکانوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے