محکمہ موسمیات نے عید کے روزاسلام آباد، روالپنڈی اوران کے ملحقہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب رہےگا تاہم آج رات گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عید کے روز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور، لاہورڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔