چین: ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کے نظام میں اصلاحات
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کے نظام کا اصلاحاتی پروگرام جاری کیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پروگرام کے تحت یکم جنوری سے چین میں ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کا نظام آزمائشی طور پر نافذالعمل ہوگا۔آنے والے برسوں میں اس نظام کو مسلسل فروغ دیا جائیگا اور توقع ہے کہ 2020ءتک چین میں ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کا جامع نظام قائم ہوگا۔واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں ماحولیاتی نقصان کی صورت میں معاوضے کا دائرہ، ذمہ داری اور معاوضے کی ادائیگی کے ٹھوس طریقہ کار سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پروگرام میں ماحولیاتی نقصان کے جائزہ نظام، متعلقہ ٹیکنیکس اور مالیاتی امور کے بارے میں بھی ٹھوس دفعات طے کی گئی ہیں۔