پنجاب کی دھند میں ہر چیز دھند لا گئی
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے۔ جہاں قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند کے باعث آمد و رفت متاثر ہے۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور ایم تھری کو لاہورسے سمندری تک بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہريوں کوغیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدايت کی ہے۔ چوہنگ، پتوکی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور پنڈی بھٹیاں میں بھی دھند نے ڈیرے جما لیے۔ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گئی۔ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو بھی لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ موٹر وے بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کردی