کراچی: 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑلیا
کراچی: بن قاسم حمایتی گوٹھ پیری میں 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالےکر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے گلی میں کھیلتی 3 بچیوں کو اپنے گھر بلایا، ایک بچی کے والد کو بچیاں گھر سے روتی ہوئی ملیں۔