رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رئوف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ آرٹیکل لکھتے رہے ہیں۔ صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے۔ رئوف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔بیرسٹرگوہر نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے کم ہونی چاہیے، بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لئے نہیں مستقل کم ہونی چاہئیں ، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا ، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا، این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔