وزیراعظم نے عدالت میں تین نسلوں کا حساب دیا۔اداروں کی تضحیک کرنےوالوں کو کل جواب مل گیا, وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیا،مخالفین کا رویہ ملکی استحکام کے خلاف ہے،پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا حساب دی ،جے آئی ٹی میں جواب دیا جائے گا جس سے ایک تاریخ رقم ہوگی,انہوں نے کہا کہ جشن وزیراعظم کے سرخرو ہونے کا ہے،عدالت نے وزیراعظم پر لگائے گئے 7 الزامات کومسترد کردیا،عمران خان افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں کوئی ٹولہ یا شخص وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا,مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ راہدادری منصوبہ وزیراعظم کا عوام کیلئے تحفہ ہے،سی پیک ایک روٹ کی بات نہیں 65 ممالک کو ملانے کی بات ہے،پاکستان میں صنعتوں کی ترقی وزیراعظم نواز شریف کی ترجیح ہے