امریکی ریاست ٹیکساس میں خواتین اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں
امریکہ میں خواتین اپنے حقوق کیلئے اور ہراساں کیےجانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں،، ریاست ٹیکساس میں خواتین نے اپنے حقوق کے لئے اہم شہروں میں مارچ کیا،، ہزاروں خواتین اورانکے خاندانوں نے ریلیوں میں شرکت کرکے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ،،بے شمار خواتین نے خواتین کی سیاسی معاملات میں شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے اس مارچ کے ذریعے آگاہی دی جس میں خواتین کے مساویانہ حقوق، برابری کی بنیاد پر تنخواہ، انصاف اور مساوات کے امور پر زور دیا گیا،،امریکہ میں گذشتہ سال سے ہونے والے خواتین کے اس مارچ نے ایک طاقتور تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے،، جس نے ہزاروں سرگرم کارکنوں اور نئے رہنماؤں کو جنم دیا ،، اس طرح یہ تحریک مستقبل قریب میں امریکا میں تبدیلیاں لانے کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔