چیئرمین فارن نیشنل یوتھ کمیٹی محمد ثاقب کی سنٹرل لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سانگ ینگ گل سے ملاقات
میں خودکوریا میں بسنے والوں کے مسائل سے واقف ہوں اور چاہتا ہوں کہ ان کے مسائل اور ویزوں کے مسائل کو حل کروں ، جو لوگ بغیر ویزے طریقے سے کوریا میں ہیں ان کو حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی اجازت دی گئی ہے وہ بھی لگوا سکتے ہیں ان کو پکڑا نہیں جائے گا اور ان کے لیے میں نے اپیل بھی کی ہے کہ ان کو کم از کم 6 مہینے یا سال کا ویزہ دیا جائے تا کہ وہ لیگل طریقے سے رہے اس کے علاوہ ورکروں کی رہائش اور یکساں سلوک کیا جائے اس بارے میں بھی ان سے بات چیت کی گئی ہے۔یہ بات پاکستانی نژاد چیئرمین فارن نیشنل یوتھ کمیٹی محمد ثاقب نے ساوتھ کوریاکے سنٹرل لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سانگ ینگ گل سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ساوتھ کوریاکے سنٹرل لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سانگ ینگ گل سے ملاقات ہوئی ہے اور مختلف امورزیر بحث آئے ہیں۔نحند ثاقب نے بتایا کہ امیگریشن اور کوریا میں بسنے والوں سے متعلق ان کے مسائل کے بارے ،غیر ملکی ورکرز ،اسٹوڈنٹ، اور بزنس کے مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امیگریشن کے قانون میں نرمی اورغیر قانونی طارکین وطن کے لیے بھی ویزے کے لیے درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کو ریا میں غیر قانونی ورکرز کی میت کو ان کے آبائی ملک پہنچانے اور میت کے اخراجات کے مسائل کے بارے میں بات چیت ہوئی ای پی ایس E9 ورکرز 16 ممالک کے ری انڑی اور انڑی ویزے کو بھی فوری ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیاہے۔کورین حکام نے کوریا میں دنیا کے16 ممالک سے کام کرنے کے لیے پی ایس ورکرز کے مسائل حل کرنے ،ان کی ری انٹری اور کرونا کی وجہ سے ویزا کی مشکلات کو بھی جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔