وزیراعظم نےمری گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کاافتتاح کردیا
وزیراعظم نواز شریف نے گوڑا گلی میں فارسٹ سروسز اکیڈمی میں پودا لگا کر افتتاح کیا، وزیراعظم نےفاریسٹ سروسزاکیڈمی کےمختلف حصےدیکھے، انہیں ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق فوکل پرسن سید رضوان محبوب نے بریفنگ بھی دی،،فاریسٹ سروسزاکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کےتحت قائم کی گئی، اکیڈمی سےمحکمہ جنگلات کےافسران اورعملےکی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا،، اکیڈمی کاپہلا مرحلہ5کروڑ92لاکھ کی لاگت سےمکمل کیاگیا،، جبکہ دوسرامرحلہ2020میں مکمل ہوگا، وزیراعظم نواز شریف نے فاریسٹ سروسز اکیڈمی میں سٹاف اورزیرتربیت افسروں سےگفتگو بھی کی، انہوں نے ہدایت کی کہ اکیڈمی کو گیس اور پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،
وزیر ماحولیات زاہد حامد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے