جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کی اجازت نہیں دے سکتے
سپریم کورٹ میں ریلوے پولیس میں اہلکاروں کی غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ جس نے غیرقانونی بھرتیاں کیں ان سے پیسہ ریکور کیا جائے۔ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ غیرقانونی بھرتی ہونے والوں کو جانا ہوگا۔۔برطرف پولیس اہلکاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجاز حکام نے قانونی تقاضے پورے کرکے بھرتیاں کیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا گیا تھا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ایس پی کودرخواست دی جس پر بھرتیاں ہوئیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا بھرتیوں کی دکان لگی تھی جہاں درخواست دی تھی۔ ریلوے پولیس میں خالی نشستوں کا علم کیسے ہوا عدالت عظمی نے ریلوے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔