آرمی چیف سے برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوون نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینے پر مائیکل اوون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیل اور امن کو ہمیشہ سے فروغ دینے کا خواہش مند ہے، پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے یہ کوشش خوش آئند ثابت ہوگی۔