اسلام آباد میں شہریوں کی تفریح کے لیے رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا گیا
نجی مال کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب میں موسیقی کے ساتھ مزاح کے تڑکے نے رنگ جما دیا،،جب کہ مدھر دھنوں پر حاضرین سر دھنتے رہے،، معروف فن کاروں نے بھی اپنے فن کے بھرپور مظاہرہ کیا،اور خوب داد وصول کی،شہر اقتدار کے نجی شاپنگ مال میں چھٹی کے روز ہونے والی تقریب نے تفریح کا مزہ دو بالا کردیا،،تقریب میں نجی مال کے منیجر اور آفیسرز نے بھی شرکت کی،اور عوام کی تفریح کے لیے بنائے گئے مال کی افادیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا،،تقریب کے آخر میں مہمانوں کو تحائف بھی دیئے گئے،،