اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کو متحد کرنے کا پلیٹ فارم ہے،معاون خصوصی
اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کو متحد کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ جدہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امت مسلمہ کے اتحاد اور اس کے مسائل کے حل کےلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ منظرنامے میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور وزیراعظم عمران خان ایک فعال رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اسلام کا حقیقی پیغام اجاگر کرنےکی ضرورت ہے۔