مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا.
پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کی بستی کوٹلہ میں غلام فرید اور دیگر ملزمان اور متاثرہ شخص بلال کے خاندانوں میں دشمنی چل رہی تھی۔بدھ کی رات دس بجے بلال کو گھر سے اغوا کرنے کے بعد سات افراد نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملزمان نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال کی آنکھیں نکال دیں۔متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکےتین کو گرفتار کرلیا ہے۔