بھارتی فوج کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزیاں جاری بلااشتعال فائرنگ سے تیرہ سالہ محمد زین شہید, بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج
دفترخارجہ کے مطابق جارح فوج نے ستائیس فروری کو نکیال سیکٹر کے گاؤں تھروٹی ناری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی،،جس سے تیرہ سالہ محمد زین شہید ہوگیا،،واقعے کے خلاف دفتر خارجہ نے ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ،،ڈی جی سارک اور جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے جارح بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی،،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق متعدد بار منع کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،،گزشتہ برس ایل اور سی اور ورکنگ باؤنڈی کی انیس سو بہتر خلاف ورزیاں کی گئیں،،رواں برس کے پہلے دو ماہ میں ہی چار سو سے زائد خلاف ورزیاں ہوئیں،،جن میں اٹھارہ نہتے شہری شہید اور اڑسٹھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں، انہوں نے کہا،،کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سالمیت کے لیے خطرہ اور تزاویراتی غلطی ثابت ہو سکتی ہیں