پیشوں کی تبدیلی کے لئے 2 ماہ کی مہلت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت محنت
سعودی وزارت محنت وسماجی فروغ نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کو ملازمین کے پیشوں کی تبدیلی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت ٹویٹر اکاونٹ پر ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت نجی کمپنیوں کو ملازمین کے پیشوں کی تبدیلی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دیدی ہے جس کا آغاز 25 فروری سے ہوچکا ہے تاہم اب اس کے بعد مزید مہلت دینے کا کوئی امکان نہیں ہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔