ترکی کا سلیمانیہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال
ترکی نے 16ماہ کی پابندی کے بعد عراق کے شہر سلیمانیہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا ہے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے ایک عہدیدار طاہر عبداللہ نے کہا کہ ترکی نے عراقی علاقے میں آزادی کیلئے ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد ستمبر 2017میں کرد ہوائی اڈے کے لئے پروازیں روک دی تھیں۔