دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کے لیے امریکہ سے کیا گیا تحریری معاہدہ پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر امریکیوں کے آگے پیھنکنے کے مترادف ہوگا.
اسلام آباد میں دفاع پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم نے اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے اور ہم خیبر سے کراچی تک نیٹو کنٹینرز کے راستے روکیں گے۔ ہماری حکومت اور اپوزیشن منافقوں کا ٹولہ ہیں اس موقعہ پرامیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ پرویز مشرف نے امریکہ سے خفیہ معاہدے کرکے بہت بڑی غلطی کی موجودہ حکمران تحریری معاہدے کر کے اس سے بھی بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں۔ امریکیوں سے معاہدوں کے نتیجہ میں ڈرون حملے اور پھر پاکستان میں خودکش حملے شروع ہوں گئے دفاع پاکستان کے دھرنے سے خطاب کرتے ھوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاکہ ہماری حکومت کہتی ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیںاور امریکی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں لیکن حکومتی اقدامات اپنےبیانات کی نفی کر رہے ہیں۔جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے کی پوری حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے جبکہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی ہماری لاشوں پر سے گزر کر بحال ہو سکے گی