عمران خان سینیٹ الیکشن میں وصول والےبن گئے, یہ دن رات جھوٹ بولتے اورالزام لگاتے ہیں، صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا کہ ،، زرداری اور نیازی ایک اور ایک کو گیارہ کہتے ہیں،،2018 میں ووٹ سے دونوں کو نو دو گیارہ کریں گے،،خیبرپختونخوا میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی لیکن عمران خان نے5 سال میں منفی 6 میگاواٹ بجلی دی ہے، کرپشن کیخلاف جہاد کا کہتے ہیں اور خیبربینک میں فراڈ کرتے ہیں، عمران خان کہتا ہے میں اصول والا لیکن سینیٹ الیکشن آئے تو وصول والا بن گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ،، بی آر ٹی کی آڑ میں پشاور شہر کو کھود کر تباہ کردیا گیا،، دور دورتک میٹرو بنتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،، انہوں نے دن رات دھرنے دیے لیکن کام کوئی نہیں کیا،، یہ دن رات جھوٹ بولتے اورالزام لگاتے ہیں، اسلام آباد میں دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا،،دھرنے سے پاکستان کو نقصان اوربھارت کو فائدہ ہوا،، شہباز شریف کا کہنا تھا ، عمران خان نے کہا ایک ارب درخت لگاکر ریکارڈ بناؤں گا لیکن انہوں نے جھوٹ کا ریکارڈ بنایا,شہباز شریف نے کہا کہ ،، الیکشن جیتے تو خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں دانش سکول بنائیں گے،، کے پی کے ہر ڈویژن میں ٹیچنگ ہسپتال اور یونیورسٹی بنائیں گے