یورپ اور چین میں بھی برساتوں میں لوگ ڈوبتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یورپ اور چین میں بھی برساتوں میں لوگ ڈوبتے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور چین میں بھی برساتوں میں لوگ ڈوبتے ہیں لیکن کوئی حکومت نہیں چاہے گی کہ اس کے لوگ ڈوبیں۔ انہوں نے کہا کہ گنجائش سے زیادہ برسات ہو تو کچھ نقصان ضرور ہوتا ہے، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، عمر کوٹ، سانگھڑ، تھرپارکر اور کراچی میں زیادہ بارش کی پیش گوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ ارکان کو ایمرجنسی انچارج مقرر کیا گیا ہے، مانتا ہوں لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کم تکلیف ہو۔