وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات،افغان امن عمل کیلئے تعاون کا اعادہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں،، جاہں ان کی اہم شخصیت سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں،، امریکہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمےخلیل زاد سے ملاقات کی،،زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے دیرپا استحکام اور ترقی کے لیے ضروری سمجھتا ہے،، شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعاون کااعادہ کیا،،
اس موقع پر زلمےخلیل زاد نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں،،
وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر زلمےخلیل زاد کے ساتھ امریکا کی پرنسپل ڈپٹی سیکریٹری ایلس ویلز بھی موجود تھیں،،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بحرینی ہم منصب شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،،اس موقع پر بحرینی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔