نیویارک:سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں
اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'بھارتی وزیرخارجہ سے میری بات نہیں ہوئی، سشما سوراج اجلاس کے دوران ہی اٹھ کرچلی گئیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے سشما سوراج کی طبیعت ناساز ہو، میں نے سشما سوراج کی بات غورسےسنی، انہوں نےعلاقائی تعاون کی بات کی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی
وزیر خارجہ نے کہا کہ 'میراسوال یہ ہے کہ علاقائی تعاون ممکن کیسے ہوگا، جب خطے والے مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں، مجھے سمجھائیے کہ اس خطے کی اورعلاقائی تعاون کی پیش رفت کیسے ممکن ہوگی