پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی حج 2025 کی پہلی پرواز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، جو "روٹ ٹو مکہ" منصوبے کا حصہ ہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی حج 2025 کی پہلی پرواز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، جو "روٹ ٹو مکہ" منصوبے کا حصہ ہے۔ پرواز نمبر PK713 (بوئنگ 777) جس پر 427 عازمین سوار تھے، مدینہ کے لئے صبح 05:21 منٹ پر ، روانہ ہوئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر/ایئرپورٹ منیجر نے سٹیٹ لاؤنج میں معزز مہمانوں اور حجاج کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سعودی سفیر نوّاف بن سعید المالکی، زوالفقار حیدر، سیکریٹری، وزارت مذہبی امور اور مولانا طاہر اشرفی، معروف مذہبی اسکالر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ سی ای او پی آئی اے، سی او او/اے پی ایم، اور ڈائریکٹر حج بھی تقریب میں موجود تھے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی