سیف سٹی کیمروں کی بدولت راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
سیف سٹی نے پروایکٹیو پولیسنگ کی اعلی مثال قائم کردی۔سیف سٹی کیمروں کی بدولت راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتارکروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کی حدود میں اوباش رات کی تاریکی میں خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں میں اوباش لڑکے کو خواتین کو ہراساں دیکھا ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش میں پیچھے پیچھے چلتا گیا۔ملزم کا خاتون کو پریشان کرتے دیکھ کر سیف آفیسر نے فوری قریبی فرسٹ ریسپانڈر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔فرسٹ ریسپانڈر ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اوباش کو تحریری معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر چھوڑ دیا گیا۔خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے فوری 15 پر کال کریں