سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 74 اموات
کراچی : سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 74 اموات سامنے آئیں ، جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 1343 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا شدید دکھ سےبتا رہا ہوں مزید74 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں تاحال یہ انتقال کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جس کے بعد کورونا سے صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور 1539 نئے کورونا کیس سامنےآئے، تاحال 4لاکھ 43ہزار 757ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا کے اب تک 81ہزار955 مریض سامنے آچکے ہیں۔