کوروناکے بڑھتے کیسز کے پیش نظرایل آر ایچ کی او پی ڈی بند
صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے حکام نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ہسپتال کی او پی ڈی کو بند کردیا ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ہسپتال کی او پی ڈی بند کردی گئی ہے۔ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی آپریشن اور ضروری علاج مہیاء کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ہسپتال اس وقت کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے طور پر کام کررہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر معمول کے حالات نہیں ہیں ۔عوام غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیںاور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔