ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل
اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ این آر او نہ ملنے پر مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی حرکت سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہیئے کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ غداری اور کیا ہوتی ہے؟