سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی سیل کردی گئی
اسٹاف نرس میں کورونا کی تصدیق کے بعد سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی سیل کردی گئی ہے، انتظامیہ نے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے اسٹاف نرس میں کورنا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد سپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی سیل کردی ہے۔
ایمرجنسی سیل ہونے کے باعث سرجانی،منگھوپیر،ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے بچوں کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ کے تمام اسٹاف کے ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اسپتال کا آئی سی یو اور سرجیکل وارڈ پہلے ہی پانچ روز سے بند ہے۔